Share Now:

Writer: Shifa Huma

احسن تقویم

” اُسے دیکھو وہ کتنی موٹی ہے…”
” اوہ…اس کا قد کتنا چھوٹا ہے نا…..”
” ارے.. تمھارا رنگ اتنا ڈارک کیوں ہے.. فئیر اینڈ لولی استعمال کیا کرو.. رنگت گوری کرتی ہے…”
” وہ دیکھو.. اس کے چہرے پر کتنے دانے ہیں.. “
“اف.. اس بیچاری کو تو دیکھو.. ابھی تک اس کی شادی ہی نہیں ہوئی… “

یہ اور اس جیسے بے شمار جملے ہمارے معاشرے کے لیے بہت عام سی بات ہیں…
لوگ کسی کی شخصیت کے بارے میں عیب چینی کرنا… اور کسی کی ظاہری صورت کے بارے میں رائے دینا اپنا فرض سمجھتے ہیں…
چاہے پھر ان کی باتیں کسی کا دل دکھا دیں…
یا پھر زہر میں بجھے ہوئے وہ نشتر کسی کی زندگی اجیرن کردیں…
یا پھر وہ تلخ باتیں اور جملے کسی کا خود پر سے اعتماد ختم کردیں…
یہ بہت بڑی بات نہیں ہوا کرتی…

لیکن…
ایک بات پتہ ہے آپ کو…؟
یہ ساری تلخیاں…
یہ ساری صبر آزما باتیں…
آزمائش ہوتی ہیں.. اور اللہ تعالیٰ ان کو آپ تک اس لیے بھیجتا ہے تاکہ آپ کو آزمائشوں کی بھٹی سے کندن بنا کر نکالے…
اور جب آپ لوگوں کی طنزیہ باتوں پر صبر کرنا سیکھ لیتے ہیں تب آپ چٹان جتنے مضبوط ہوجاتے ہیں..

لیکن ایک اور بات بھی بتاؤں…؟
یہاں صرف صبر کرنا کافی نہیں ہوتا…
بلکل اُسی طرح جیسے ہمارے دین نے ہمیں دعا کے ساتھ دوا کا بندوبست کرنا بھی سکھایا ہے نا..
اسی طرح صبر کے ساتھ ہمیں کچھ اور بھی کرنا ہوتا ہے…

یہاں سب سے زیادہ ہمیں ضرورت ہوتی ہے کہ ہم اپنے آپ پر اعتماد کرنے والے ہوں..
دیکھیں..
اللہ تعالیٰ نے قرآن پاک میں کیا فرمایا ہے… ✨

اللہ کی تسبیح کر رہی ہے ہر وہ چیز جو آسمانوں میں ہے اور ہر وہ چیز جو زمین میں ہے..
اسی کی بادشاہی ہے اور اسی کے لیے تعریف ہے اور وہ ہر چیز پر قادر ہے…
وہی ہے جس نے تم کو پیدا کیا… پھر تم میں سے کوئی کافر ہے اور کوئی مومن…
اور اللہ وہ سب کچھ دیکھ رہا ہے جو تم کرتے ہو…
اس نے زمین اور آسمانوں کو برحق پیدا کیا ہے…
اور تمہاری صورت بنائی اور بڑی عمدہ بنائی ہے…
اور اسی کی طرف آخرکار تمہیں پلٹنا ہے…
(سورۃ التغابن)

تو آسمانوں کا رب فرماتا ہے کہ مجھے اور آپ کو پیدا کرنے والے خالق نے ہماری صورتیں بہترین بنائی ہیں….
بغیر کسی عیب کے….
بغیر کسی نقص کے….
بغیر کسی برائی کے…
تو جب انسان کو بنانے والے نے انسان کی ظاہری صورت کو اتنا پیارا اور بہترین بنایا ہے…
تو آپ بد صورت کیسے ہوسکتے ہیں…..؟

تو اے وہ پیاری لڑکی جسے آسمانوں کے رب نے بہت محبت کے ساتھ اور بہترین ساخت پر بنایا ہے…

آج سے یہ سوچنا چھوڑ دیں کہ لوگ کیا سوچتے اور کہتے ہیں…
خود کو اس بات کا یقین دلائیں کہ آپ بہت پیاری ہیں. آپ بہت اچھی ہیں… آپ ویسی ہی ہیں جیسا آپ کو ہونا چاہیے…
جب آپ کو اپنی قدر کرنا اور اپنی عزت کرنا آجائے گا تب بہت جلد دنیا بھی آپ کی عزت کرنا سیکھ لے گی… ✨


اس دعا کا کثرت سے اہتمام کیا کریں… کیونکہ دعا آپ کو آپ کے خالق سے جوڑتی ہے اور اندھیروں میں راستہ دکھاتی ہے… ❤️

الھم انی اعوذبک من جہد لبلاء و درک اشقاء و سو القضاء و شماتۃ اعداء..
اے اللہ میں آپ کی پناہ میں آتی ہوں آزمائش کی مشقت سے.. بد بختی کی پستی سے… برے خاتمے اور دشمن کے ہنسنے سے..
آمین..

Share Now:

peacepakistan.pk

For Sale

For More Information Connect us on

+92 3350347409